0
Monday 16 Oct 2017 20:00

چند بیانات کو بنیاد بنا کر حکومت اور اداروں کے درمیان ٹکراو کا منفی تاثر دیا جا رہا ہے، چوہدری نذیر احمد ارائیں

چند بیانات کو بنیاد بنا کر حکومت اور اداروں کے درمیان ٹکراو کا منفی تاثر دیا جا رہا ہے، چوہدری نذیر احمد ارائیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنماء اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون چوہدری نذیر احمد ارائیں نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو جائیں، ملک تاریخ کے نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے، وطن عزیز موجودہ حالات میں محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے ملکر کام کرنا ہو گا۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت پر اداروں سے ٹکرائو کا الزام درست نہیں، آئی ایس پی آر کے بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، فوج نے ملکی سلامتی کے لئے بہت قربانیاں دیں، جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 677037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش