0
Tuesday 24 Oct 2017 15:36

ملتان، قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان کے سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ، طلبہ کی رہائی کا مطالبہ

ملتان، قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان کے سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ، طلبہ کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کے زیراہتمام قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبہ کی گرفتاری اور بہیمانہ تشدد کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کے چیئرمین سعد بلوچ، جنرل سیکریٹری اللہ بخش بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری آصف بلوچ، سابق چیئرمین شعیب بلوچ نے کی، اس موقع پر پاکستان یوتھ الائنس، پشتون سٹوڈنٹس کونسل ملتان نے بلوچستان کے طلبہ کی گرفتاری کے خلاف بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور گرفتار بلوچ طلبہ کی فوری رہائی کو مطالبہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے اور اس حوالے سے سب کا موقف واضح ہے کہ طلبہ کے تمام مطالبات جائز ہیں، وہ حق پر ہیں ملک بھر کے طلبہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے بلوچ طلبہ کے ساتھ ہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کے ساتھ جو ناانصافی کی گئی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، گرفتار طلبہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر ملک بھر کے طلبہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے، صدر ممنون حسین گرفتار طلبہ کو فوری رہائی کے احکامات جاری کریں، انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی بارے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں بلوچ طلبہ کو کوئی نمائندگی نہ دی گئی ہے بلکہ بلوچ کی زبان کو دبایا جا رہا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو وہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 678765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش