0
Tuesday 24 Oct 2017 23:19

ملکی نظام اسٹیٹس کو کے نرغے میں ہے، چند خاندان اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں، رانا عدنان خاں

ملکی نظام اسٹیٹس کو کے نرغے میں ہے، چند خاندان اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں، رانا عدنان خاں
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ فیصل آباد کے ضلعی صدر رانا عدنان خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی ذات کے حصار سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں، ملک میں ایک بار پھر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملکی سیاست افراد اور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، اسی لیے یہاں جمہوری ادارے کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا نظام سٹیٹس کو کے نرغے میں ہے، چند خاندان اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کی کرپشن جمہوریت اور ملک کیلئے بوجھ بن چکی ہے، کرپٹ افراد نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا، جسکی وجہ سے (ن) لیگ کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 678889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش