0
Thursday 26 Oct 2017 17:48

مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی کانفرنس بعنوان ’’الوعد الحق‘‘ لبنانی دارالحکومت بیروت میں یکم اور 2 نومبر کو منعقد ہوگی

مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی کانفرنس بعنوان ’’الوعد الحق‘‘ لبنانی دارالحکومت بیروت میں یکم اور 2 نومبر کو منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ فلسطین سے متعلق علمائے مقاومت کی عالمی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’الوعد الحق‘‘ یعنی سچا وعدہ کے عنوان سے لبنانی دارالحکومت بیروت میں یکم اور دو نومبر کو منعقد ہوگی۔ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد عالمی اتحادِ علمائے مقاومت اسلامی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں مقبوضہ فلسطین و القدس سے مفتیان عظام بشمول مفتی اعظم فلسطین و القدس اور عالم اسلام کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی، جبکہ علمائے اسلام کی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا چھ رکنی وفد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ علمائے اسلام و مقاومت اسلامی کی عالمی فلسطین کانفرنس کا انقعاد ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے کہ جب فلسطین کی ناجائز تقسیم اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو فلسطین پر قابض کرنے کے لئے بالفور نامی بدنام زمانہ اعلامیہ کی تاریخ کو ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں، جسے صیہونی اپنے حق میں ایک درست وعدہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جبکہ دراصل وعدہ الٰہی جو کہ فلسطین سے متعلق پورے فلسطین کی نہر سے بحر تک آزادی سے متعلق ہے، اس عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عالمی فلسطین کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی، جہاں اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اسلامی شخصیات، علمائے کرام، اسکالرز، مفتیان عظام اور تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل گروہ بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ اور پی ایل او سمیت دیگر گروہوں کی اعلٰی سطحی قیادت شریک ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 679439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش