0
Saturday 28 Oct 2017 20:44

پاراچنار، فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کیجانب سے زیڑان صحرا کیلئے آبنوشی کا منصوبہ مکمل

پاراچنار، فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کیجانب سے زیڑان صحرا کیلئے آبنوشی کا منصوبہ مکمل

اسلام ٹائمز۔ فاٹا سیکریٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے زیڑان صحرا کے رہائشیوں کیلئے آبنوشی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ ایڈشنل پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی نصراللہ خان نے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل کا باقایدہ افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار شہر و گردونواح کے علاقوں میں آبنوشی کے مسئلے کے حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فاٹا سیکٹریٹ کے زیرِ انتظام فاٹا ڈولپمنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونیٹی (ایف ڈی پی جی سی) اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے اہلیانِ زیڑان صحرا کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ جس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز ایڈشنل پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ںصراللہ خان نے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپرکرم اکبر افتخار، ایف ڈی پی جی سی ایجنسی آفیسر محمد الیاس، ایجنسی پلاننگ آفیسر مفتاح اللہ محسود اور ایجنسی فینانس آفیسر انور علی بھی ہمراہ تھے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل سے اپرکرم کے علاقہ زیڑان صحرا کے رہائشیوں کیلئے صاف پانی میسر ہوگا۔ جس کے ساتھ 10 ہزار گیلن کیپیسیٹی رکھنے والا واٹر ٹینک بھی تعمیر کیاگیا ہے۔ زیڑان صحرا کے مختلف مقامات پر پانی کے نل بھی لگا دیے گئے ہیں۔ جس سے عوام کو صاف پانی فراہم ہوگا۔ زیڑان صحرا کے رہائشیوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

خبر کا کوڈ : 679831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش