0
Tuesday 31 Oct 2017 22:16

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اعتزازاحسن

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اعتزازاحسن
پیپلز پارٹی کے رہنماء اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا دوہرا معیار ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب محنتی اور قانون جاننے والے شخص ہیں، ان کے لئے سب سے بڑا امتحان مساوی احتساب ہے، وہ بلاامتیاز احتساب کرا کے خود کو ثابت کریں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مقدمات میں میرٹ ہی نہیں سلوک بھی دیکھنا چاہیئے۔ نیب سندھ اور پنجاب میں الگ الگ طرح سے کارروائیاں کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کی حراست میں بھی دیا گیا جب کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا یہ دوہرا معیارہے۔ نواز شریف جب بھی وطن واپس آئیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 680542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش