0
Sunday 5 Nov 2017 18:35

کوئی مائنس ون فارمولا زیر غور نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر ہیں، شاہد خاقان عباسی

کوئی مائنس ون فارمولا زیر غور نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر ہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ عوام کی اکثریت نے مسترد کر دیا ہے، فیصلہ کو قبول کرنے یا نہ قبول کرنے کا فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف تیس سال سے ایک پیج پر ہیں، کوئی مائنس ون فارمولا زیر غور نہیں۔ لندن سکول آف اکنامکس میں پاکستان فیوچر کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک ہے، نہ ہی اس کی کوئی کوشش ہو رہی ہے، انتخابات میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں، اسمبلی میں بل پیش کر دیا گیا ہے، ایوان میں موجود تمام جماعتیں بل کی حمایت کررہی ہیں، جس کی منظوری کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، امید ہے بل منظور ہو جائیگا اور انتخابات وقت پر ہونگے۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشت گردوں کی افغانستان کے ساتھ سرحد پر پاکستان میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، پاکستان دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، ہم دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی قوم ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صبح سویرے لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 681521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش