0
Tuesday 7 Nov 2017 10:04

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، ترابی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، 8 لاکھ قابض بھارتی فوج کالے قوانین کی آڑ میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر ظلم کی انتہا کر رہی ہے، ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں، ہزاروں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا چکا ہے ہزاروں لاپتہ افراد کی بیویاں نہ تو بیوہ ہیں اور نہ ہی ان کے شوہروں کا پتہ ہے جو بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام چینل کے اینکر پرسن کارل اینڈرول کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 681798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش