0
Friday 17 Nov 2017 17:27

بٹگرام چارسدہ قتل کیس کے ملزم کی عمر قید و جرمانہ کی سزا کالعدم

بٹگرام چارسدہ قتل کیس کے ملزم کی عمر قید و جرمانہ کی سزا کالعدم
اسلام ٹائمز۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے بٹگرام چارسدہ قتل کیس میں ملوث ملزم کی عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ ملزم کی جانب سے الطاف خان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ملزم فرمان سکنہ چارسدہ پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ بٹگرام چارسدہ کی حدود میں 8 اکتوبر 2013ء کو فائرنگ کرکے انورزیب کو قتل اور عاقب کو زخمی کیاتھا۔ ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کیخلاف اس نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اور فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر اپیل منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ : 683963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش