0
Sunday 19 Nov 2017 15:43

کراچی، ایکسپریس وے پر کار کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، کم عمر ڈرائیور گرفتار

کراچی، ایکسپریس وے پر کار کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، کم عمر ڈرائیور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایکسپریس وے پر کار کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایکسپریس وے پر میاں بیوی بس اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ اچانک ڈرائیور نے تیز رفتار کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ عبدالعزیز اور اسکی بیوی 50 سالہ رفیقن زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی محمود آباد کے رہائشی ہیں، جو نارتھ کراچی جا رہے تھے، کار میں 3 افراد سوار تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ گاڑی چلانے والا مرکزی ملزم ولید اپنے دوستوں عبدالرحمان اور خضر حیات کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا۔
خبر کا کوڈ : 684370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش