0
Sunday 19 Nov 2017 23:45

کراچی کے آئندہ انتخابی نتائج حیران کن ہوں گے، قادر پٹیل

کراچی کے آئندہ انتخابی نتائج حیران کن ہوں گے، قادر پٹیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں، پانامہ، کرپشن نامہ اور چوری میں ملوث تمام کرپٹ ٹولہ جیل جاتا ہوا نظر آرہا ہے، شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ یکساں اور منصفانہ احتساب کیا جائے، تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو سکے، کراچی کی سیاسی پچ پر جلد بڑی تبدیلی ہونے والی ہے، بہت سے پرانے کھلاڑی سیاست سے آؤٹ اور کچھ نئے چہرے ''ان'' ہونے والے ہیں، عوام انہی لوگوں کو ووٹ دیں گے، جنہوں نے ان کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ملوث شریف برادران آج زیادتیوں کا رونا رو رہے ہیں، جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو طاقت کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا، آج ان کا احتساب ہو رہا ہے، تو وہ چیخ رہے ہیں، ان کیلئے کہاوت مشہور ہے کہ ’’چور مچائے شور‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا آغاز ہونا اچھی بات ہے، تاہم احتساب بلاتفریق ہونا چاہئے، ماضی میں کراچی کی سیاست پر ایک بھتہ خور جماعت قابض رہی، تاہم اب یہ جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کراچی کے آئندہ انتخابی نتائج حیران کن ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 684469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش