0
Monday 20 Nov 2017 20:09

ملتان، بزم عاشقان رسول (ص) کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول موٹر سائیکل میلاد ریلی، لبیک یارسول اللہ کی صدائیں

ملتان، بزم عاشقان رسول (ص) کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول موٹر سائیکل میلاد ریلی، لبیک یارسول اللہ کی صدائیں
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزم عاشقانِ رسول (ص) جامع مدینہ مسجد محلہ پیر پراٹھی شاہ سٹی سٹیشن نشاط روڈ حرم گیٹ ملتان کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی قیادت سید سجاد علی شاہ چادر والی سرکار، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر، قاری اعجاز عطاری، سید شاہد علی شاہ، رکن الدین ندیم حامدی، رائو محمد عارف رضوی، مرزا شرافت علی، محمد امین قادری، قاری عزیزالرحمن خان قادری، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، حاجی اقبال عادل، قاری توفیق حامدی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، حافظ منظور الہی حامدی، محمد افضل فرید، مرزا ارشدالقادری، صاحبزادہ اشرف کے علاوہ مشائخ عظام، علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔ استقبال ربیع الاول ریلی جامع مدینہ مسجد محلہ پیر پراٹھی شاہ نزد سٹی سٹیشن سے شروع ہوکر تیمور روڈ، چوک شہیداں، ریلوے روڈ، لکڑمنڈی چوک، چوک سدوحسام، چوک ڈیرہ اڈہ سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی، میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ آمدِ مصطفےٰ (ص) کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے، اسی لئے پوری امت مسلمہ ربیع الاول شریف کے آغاز سے ہی جشن ولادت مبارک منانا شروع کر دیتی ہے۔ یہ وہ خوشی ہے جسے رب کائنات نے خود بھی منایا اور ولادت مصطفےٰ (ص) کے موقع پر عرش وفرش کو نوری قمقموں سے روشن کیا گیا۔ کعبے کی چھت پر جھنڈے لگائے گئے، فرشتوں نے زرق برق لباس زیب تن کئے۔ الغرض کائنات کا ذرہ ذرہ آمدِ رسول (ص) کی خوشی میں نور میں نہا گیا۔ آج بھی عشاقان رسول اپنے نبی کی آمد کا جشن شاندار انداز سے مناتے ہیں، بزم عاشقانِ رسول(ص) کے صدر قاری اعجاز قادری عطاری نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ولادت سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور پوری کائنات روشن ہوگئی، آج بھی ولادت مصطفےٰ کے موقع پر امت مسلمہ اپنے گھروں اور بازاروں کو روشنیوں سے سجاتے ہیں اور دھوم دھام سے اپنے آقا کا جشن ولادت مناتے ہیں۔ میلاد ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 684619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش