0
Wednesday 29 Nov 2017 08:49

عید میلادالنبی (ص) کی تیاریاں عروج پر، مساجد اور گلی محلوں کو سجا دیا گیا

عید میلادالنبی (ص) کی تیاریاں عروج پر، مساجد اور گلی محلوں کو سجا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی (ص) کے قریب آتے ہی شہر لاہور میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ریلوے سٹیشن پر جامع مسجد نوری کو خوبصورت لائیٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔ لاہور میں آقا دو جہاں محمد مصطفی (ص) سے محبت کے اظہار کیلئے لوگ جہاں گھروں اور گلیوں، کوچوں کو سجا رہے ہیں وہیں مساجد کو بھی سجانے کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عاشقان رسول کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیلئے میلاد مصطفی (ص) کا دن ہی بڑی عید کا دن ہے، اسی لیے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عید میلادالنبی (ص) پر مارکیٹوں میں سجاوٹی اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ جشن عید میلاد النّبی (ص) شایانِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ گلی محلوں، مساجد اور دیگر عمارتوں کو برقی قمقموں، آرائشی محرابوں اور جھنڈیوں سے سجانے کیلئے لوگ دور دراز سے خریداری کرنے شہر کی بڑی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔ بڑھتا رش دیکھ کر دکاندار بھی انتہائی خوش ہیں۔ بچے بھی "پہاڑیاں" بنانے کیلئے چندہ جمع کرنے میں مصروف ہیں اور گلیوں میں "چیک پوسٹیں" بنا رکھی ہیں جہاں ہر راہگیر سے چندہ وصول کیا جا رہا ہے۔ بچے اس جمع ہونیوالی رقم سے 12 ربیع الاول کو اپنے گھروں کے باہر مکہ مکرمہ کے ماڈلز بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 686453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش