0
Monday 4 Dec 2017 14:49

کامران ٹیسوری کو اگر شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے، فاروق ستار

کامران ٹیسوری کو اگر شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے اور اگر کامران ٹیسوری کو کوئی شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے لیکن جمہوری طریقے سے اختلاف کو دور کیا جانا چاہیئے، کامران ٹیسوری کے بارے میں پتہ چلا، گلے شکوے عوام کے بجائے پارٹی کے اندر رہ کر کئے جاتے ہیں، کامران ٹیسوری کو اگر کوئی شکوہ تھا تو پارٹی میں رہ کر بات کرتے، ان سے ملاقات کرکے گلے شکوے دور کروں گا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جلسے اور پی ایس پی کی رابطہ مہم کے دوران حالات بہتر رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ جلسے کے اختتام تک کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیئے اور آمنے سامنے آنے پر نعرے بازی سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اکبری گراؤنڈ لطیف آباد میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا اور جلسہ ہر قسم کے شکوک و شبہات کو ختم کردے گا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم نہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر سلیم شہزاد سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اچھا کام نہیں کررہی تو وہ الگ پارٹی بناسکتے ہیں، سلیم شہزاد بیرون ملک رہ کر اچھا کام کرسکتے تھے مگر ان کی اچانک آمد پر ہم بھی حیران تھے۔
خبر کا کوڈ : 687609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش