0
Monday 4 Dec 2017 21:52

سی پیک میں مزید ممالک کی شمولیت پر بات کرنے کو تیار ہیں، چین

سی پیک میں مزید ممالک کی شمولیت پر بات کرنے کو تیار ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین سی پیک منصوبے میں مزید ممالک کی شمولیت کے امکان پر بات کرنے پر رضامند ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت قائم پورٹ قاسم کول پاور اسٹیشن توانائی کا اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاور اسٹیشن کے فعال ہونے سے خوش ہے جو پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔ حکام کے مطابق پلانٹ کے پہلے یونٹ سے قومی گرڈ کو 660 میگاواٹ بجلی ملے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے اور آئندہ آنے والے پاکستان کی معاشی ترقی کا اہم حصہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 687717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش