0
Tuesday 5 Dec 2017 17:10

عابد شیر علی کی عمران خان پر سخت تنقید، عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا

عابد شیر علی کی عمران خان پر سخت تنقید، عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر میں اڑتے ہیں اور پنجاب میں آکر یورپ کے بھاشن دیتے ہیں، ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ بجلی کا جن قابو کرلیا جائے گا اور پھر حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی کے نئے پلانٹس لگائے گئے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کول پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کر دیا ہے، فروری میں مزید بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی، جب کہ الیکشن سے قبل بجلی کا جن قابو کر لیا جائے گا، 95 فیصد علاقوں میں ڈسٹری بیوشن اور وولٹیج کا نظام حل ہو جائے گا، جہاں لوگ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں وہاں بجلی بھی تواتر کے ساتھ ملے گی، ہم نے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کر دیا ہے اسی لئے چند لوگوں کو بہت تکلیف ہے۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا وہ پاکستان کی ترقی کو روک کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، خود خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں اور دیگر صوبوں میں جاکر یورپ کے بھاشن دیتے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں، وہ چاہتے تھے کہ نوازشریف کو ہٹا کر خود وزیراعظم بنیں گے، لیکن میں عمران خان کو بتا دوں کہ پورا پِنڈ چوہدری بن سکتا ہے لیکن میراثی کا بیٹا میراثی ہی رہے گا۔ وزیرِمملکت نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف کو جھوٹے الزامات لگا کر بدنام کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ سابق وزیراعظم نے اربوں کی چوری کی لیکن کوئی ثبوت نہیں ہے، عمران خان خود منشیات اور منی لانڈرنگ کے کیس میں ملوث ہیں اور عدالتوں کے اشتہاری ہیں، خیبرپختونخوا کے وزراء کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں، عمران خان ہوا میں اُڑ جانے والے وزیراعلیٰ کا موازنہ شہبازشریف کی رفتار سے مت کریں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے دورِحکومت میں لوڈشیڈنگ پر قابو کیوں نہیں کیا، ہماری حکومت سے پہلے سی پیک، موٹر وے اور گوادر جیسے منصوبے کیوں نہیں بنائے گئے، جنوبی پنجاب میں بھی جو ترقی ہوئی وہ ہمارے دور میں ہی ہوئی، پیپلزپارٹی کے وزیرشرجیل میمن کے بیڈ کے نیچے سے 5 ارب روپے نکلے اور انہیں حساس اداروں نے پکڑا، لیکن پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، میں ان سے کہتا ہوں کہ ایان علی اور شرجیل میمن کو ہم نے نہیں حساس اداروں نے پکڑا ہے اور عدالتیں فیصلہ کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش