0
Wednesday 6 Dec 2017 23:48

فیصل آباد، شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فاروومن کے زیراہتمام خواتین کا تشدد سے تحفظ واک کا انعقاد

فیصل آباد، شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فاروومن کے زیراہتمام خواتین کا تشدد سے تحفظ واک کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ خواتین پر تشدد کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے فیصل آباد میں شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فاروومن کے زیراہتمام خواتین کا تشدد سے تحفظ کے حوالے سے واک منعقد ہوئی۔ واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون خواتین ونگ فیصل آباد کی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو باعزت مقام دیا ہے، جن کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اس ضمن میں خواتین کے خلاف ظلم و تشدد کے خلاف قانون سازی اہم اور خوش آئند اقدام ہے۔ منیجر وومن سنٹر فیصل آباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کے بارے میں مردوں اور خواتین کی آگاہی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ واک بشیر نظامی چوک اسٹیشن چوک سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس بشیر نظامی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 688195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش