0
Thursday 7 Dec 2017 22:18

میں جمہوریت اور جمہوریت سے زیادہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں، جنرل قمر جاوید باجوہ

میں جمہوریت اور جمہوریت سے زیادہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچی نوجوان بھی ملک کے دیگر نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہے، ہمارا مستقبل تابناک اور نوجوان نسل چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی، مواقع اور چیلنجز سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کا بلوچستان قومی ترقی کا علمبردار ہو گا، اس وقت فوج اور ایف سی کے زیرِ انتظام سکولوں اور کیڈٹ کالجز میں تقریباً 25 ہزار بلوچ طالبعلم معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاک فوج میں بھی 20 ہزار بلوچ کیڈٹس خدمات انجام دے رہے ہیں، ان بلوچ کیڈٹس میں 600 افسران بھی شامل ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد صرف پاک فوج تک محدود ہے، دیگر فورسز کو شامل کیا جائے تو بلوچ کیڈٹس کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت اور جمہوریت سے زیادہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں، قوم کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، میں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اخلاقی بلندی پر یقین رکھتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 688443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش