0
Tuesday 12 Dec 2017 08:55

پشاور، زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشتگرد گرفتار

پشاور، زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مہمند ایجنسی کے علاقے سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور اندر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 32 زخمی ہو گئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ 4 چار دہشت گردوں نے کیا اور چاروں دہشت گرد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے جو افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔
خبر کا کوڈ : 689379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش