0
Thursday 14 Dec 2017 19:42

کراچی، شیعہ علماء کونسل کل بروز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر پر امریکا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

کراچی، شیعہ علماء کونسل کل بروز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر پر امریکا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت صوبائی دفتر میں ذمہ داران اور کارکنان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کو امریکا کی شکست قرار دیا۔ علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی اور اسلامی مذاحمتی تحریکوں کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کا اعلان انشااللہ جلد امریکا کو واپس لینا ہوگا، امریکا اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے، امریکا کا یہ اعلان بھی کسی دشمنی سے کم نہیں، قبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفارت کاروں کو فوری ملک سے بے دخل کیا جائے، کل بروز جمعہ 15 دسمبر کو قائد ملت جعفریہ کے حکم پر ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے، کرا چی میں مرکزی مظاہرہ شیعہ اثناء عشری خوجہ مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا جائے گا، جس میں جید علماء کرام شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 690024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش