0
Monday 18 Dec 2017 23:03

اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ملوث ہے، ثروت اعجاز قادری

اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ملوث ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے، فلسطین اور کشمیر پر امریکا کا کردار اور مؤقف جانبدارانہ اور مشکوک ہے، پوری دنیا امریکا کے فیصلے کی مذمت کر رہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل کرنا چاہیے، فلسطین اور کشمیر پر امریکا خودساختہ پالیسی کے ذریعے دنیا پر اپنی تھانے داری قائم کرنا چاہتا ہے، او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی روشنی میں ترکی کی طرح تمام مسلم ممالک سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیاسی و تنظیمی کمیٹی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکا بہادر کے منفی فیصلوں کو اتحاد و یکجہتی سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کے عوام زندہ ہیں، ان کے دل فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بیت المقدس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک بیت المقدس اور فلسطین کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرنے پر غور کریں، اسلامی ممالک عراق، شام، افغانستان، لیبیا، مصر، یمن میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 690878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش