0
Tuesday 19 Dec 2017 23:59

ملتان، اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام امریکہ مخالف ریلی، امریکہ، اسرائیل اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی

ملتان، اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام امریکہ مخالف ریلی، امریکہ، اسرائیل اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے زیراہتمام فلسطینیوں کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دیئے جانے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، جنوبی پنجاب بھر کے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے، ملتان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ملتان اور اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام بوسن روڈ پر مرکز ابن قاسم کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یروشلم کے متعلق ہرزہ سرائی انٹرنیشنل دہشت گردی ہے، امریکہ ہوش کے ناخن لے، مکہ ومدینہ کی طرح بیت المقدس بھی مسلمانوں کی عقیدتوں کا محور ہے، یروشلم فلسطین کا بیت المقدس تھا ہے اور رہے گا۔ اقوام متحدہ ٹرمپ کو لگام ڈالے، اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سٹی امیر حافظ عبدالحمید عابد، سٹی ناظم قاری عطااللہ عزیز، مفتی عبدالرحمن شاہین، اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی، مولانا ضیاءالحق جانباز، ضلعی صدر عبدالحئی اثری نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں معصوموں کے قتل عام پر انسانی حقوق کے نام لیوا خاموش کیوں ہیں؟ امریکہ، بھارت اور اسرائیل دنیا بھر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، او آئی سی مزید فعالیت سے کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ امریکی لونڈی کا کردار ادا کرنا بند کرے۔ اس موقع پر مظاہرے میں حافظ ریاض عاقب، قاری نزاکت، مظہر مغل، طارق عظیم دیگر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 691154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش