0
Sunday 1 May 2011 23:55

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے اور تیل و گیس کمپنیوں کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ یکم مئی 2011ء سے نافذ العمل قیمتوں کے مطابق پیٹرول 88 روپے 41 پیسے، لائٹ ڈیزل 88 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 97 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 89 روپے 70 پیسے جب کہ ہائی اوکٹین 99 روپے 82 پیسے کی نئی قیمت پر فروخت ہو گا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پر 4 روپے 85 پیسے، ڈیزل پر 4 روپے 42 پیسے، لائٹ ڈیزل 9 روپے 32 پیسے، ہائی اوکٹین  1 روپے 80 پیسے جب کہ مٹی کے تیل پر 5 روپے  60 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رواں برس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا یہ چوتھا اضافہ ہے، جس کا بنیادی سبب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ مہینے مارچ کی 30 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 13 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ سابقہ اضافہ کے تحت پٹرول کی قیمت میں چھ روپے 98 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 65 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں نو روپے 65 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں عدم اضافے کی صورت حکومت کو 9 ارب روپے کا بوجھ برادشت کرنا پڑے گا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے بعد پیٹرولیم قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہِیں۔
خبر کا کوڈ : 69182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش