0
Monday 25 Dec 2017 12:00

خیبر پختونخوا، مسیحی برادری کرسمس نہایت جوش و خروش اور مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے

خیبر پختونخوا، مسیحی برادری کرسمس نہایت جوش و خروش اور مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی مسیحی برادری آج بروز سوموار کو اپنی مذہبی تہوار کرسمس نہایت جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے۔ آج تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی جہاں مسیحی برادری اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے جبکہ پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگ جائیں گی۔ کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور گرجا گھر آنے و جانے افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مختلف جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ پولیس نے حساس شہروں میں گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے جبکہ چرچ کی چھتوں پر شارٹ شوٹرز بھی تعینات کردیئے ہیں۔ جبکہ پولیس کے افسران نے گذشتہ روز مختلف گرجا گھروں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کو چیک بھی کیا ہے۔ مسیحی برادری نے اس دن کو منانے کیلئے کرسمس ٹری کو سجانے کے ساتھ ساتھ تمام چرچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

مسیحی برادری ہر سال 25 دسمبر کو حضرت عیسٰی علیہ السلام (یسوع مسیح) کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اس دن کو یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کو امن و خوشی کے دن کی یاد تازہ کرنے کیلئے مناتے ہیں۔ مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح کا دنیا میں آنا انسان کو نجات کی راہ دکھاتا ہے، 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات مسیحی برادری کے افراد اپنی عبادت گاہوں میں جمع ہوتے ہیں جہاں اس دن کی یاد تازہ کی جاتی ہے اور مختلف تاریخی واقعات کو چھوٹے چھوٹے ڈراموں کی صورت میں پیش کرکے دہرایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے حکمرانوں اور عوام کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں تاکہ دنیا سے جنگ نفرت دہشت گردی جھگڑے ختم ہوں اور تمام انسان خلوص پیار و محبت سے آپس میں مل جل کر رہتے ہوئے امن قائم کریں۔ کرسمس کے پُرمسرت دن کے موقع پر سانتا کلاز کاروپ ڈھالے ایک شخص بچوں میں تحائف و کھلونے تقسیم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 692338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش