0
Monday 25 Dec 2017 23:46

پیپلز پارٹی قائداعظمؒ کے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی قائداعظمؒ کے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی قائداعظم کے ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، جہاں ان کے ویژن کے مطابق تمام شہری مساوی حقوق رکھتے ہوں اور جہاں مذہب، ذات، عقیدے اور نسل کی بنیاد پر کسی قسم کا امتیاز نہ ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، رکن سندھ اسمبلی سعید غنی، پی پی پی منارٹی ونگ کے صدر ڈاکٹر لال چند اُکرانی، اطلاعات سیکریٹری نوید انتھونی، کراچی کے آرچ ڈائیوسز بشپ جوزف کوٹس اور پاکستان چرچ کے وائس چیئرمین ریورنڈ ریاض مسیح بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 25 دسمبر پر خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، کیونکہ قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 141 ویں سالگرہ اور کرسمس آج ایک ہی دن منا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قائداعظم کے خوابوں کی تکمیل کیلئے پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پییپلز پارٹی ملک کے تمام غیر مسلم شہریوں کو آئین کے مطابق برابر کا شہری تسلیم کرتی ہے اور ان کے خلاف کسی طرح کا امتیازی برتاؤ برداشت نہیں کرے گی۔ اس موقع پر کوئٹہ چرچ پر حملے کے دوارن جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 692487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش