0
Monday 8 Jan 2018 14:11

ملتان، ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

ملتان، ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ٹریلر کی موٹر سائیکل سے ٹکر، حادثے میں 3 خواتین جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالی تینوں خواتین موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔ ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ پر ٹریلر نے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 خواتین حسینہ، شاہینہ اور تسلیم موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ریسکیو 1122 کیمطابق زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق تینوں خواتین کی میتیوں کو بھی انکے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالی تینوں خواتین یعقوب نامی شخص کیساتھ ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 695684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش