0
Monday 8 Jan 2018 21:30

قائداعظمؒ کی نواسی کا کراچی میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال

قائداعظمؒ کی نواسی کا کراچی میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال
اسلام ٹائمز۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی نواسی خورشید بیگم کو لیاقت آباد کے سی ون ایریا قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ خورشید بیگم کا 67 برس کی عمر میں علالت کے بعد شہر کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب جہانگیر روڈ 2 نمبر پر بلوچ پاڑہ کے قریب واقع فتح مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ اہل محلہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے، تاہم کسی حکومتی نمائندے یا سیاسی شخصیت نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت نہیں کی۔ دوسری جانب خورشید بیگم کے عزیز و اقارب نے اس مشکل گھڑی میں ارباب اختیار سے شکوہ کیا کہ خورشید بیگم 15 دن تک ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رہیں، مگر حکومتی سطح پر ان کی خیریت پوچھنے یا پھر علاج معالجے میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا۔ خورشید بیگم کو سی ون ایریا قبرستان لیاقت آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خورشید بیگم قائداعظمؒ کی بھتیجی شیریں بائی کی بیٹی تھیں۔ خورشید بیگم کا اکلوتا بیٹا سکندر جناح کراچی میں 1998ء میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 695774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش