0
Tuesday 3 May 2011 22:55

صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی ہائی الرٹ، اہم شخصیات سمیت اہم مقامات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی ہائی الرٹ، اہم شخصیات سمیت اہم مقامات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی
پشاور:اسلام ٹائمز۔صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں تمام حساس مقامات، سرکاری عمارتوں، اہم بازاروں اور شاہراہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ قبائلی علاقوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر بھی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو سیکورٹی کے پروف فول انتظامات کا حکم دے کر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران ہلاکت کے بعد کسی بھی ممکنہ تخریبی خدشے کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم مقامات، سرکاری عمارتوں، دفاتر، بازاروں اور چیک پوسٹوں سمیت دیگر حساس مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشتبہ شخص افراد یا گاڑی وغیرہ کو فوری گرفتار یا تحویل میں لے لیں۔
 اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی اطلاعات کے تبادلے کو یقینی بنا کر شرپسند و وطن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھنے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھ کر انہیں فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خیبر ایجنسی مہمند ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور قبائلی علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح حساس علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور چیک پوسٹوں پر شناخت ہونے پر ہی گاڑیوں یا افراد کو آگے جانے دیا جا رہا ہے جبکہ قبائلی علاقوں سے داخل ہونے والے افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ ادھر وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو اعلیٰ حکومتی شخصیات وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ حکام کو بھی فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 69639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش