0
Wednesday 17 Jan 2018 23:13

جب چاہوں میں انہیں اقتدار سے الگ کر سکتا ہوں اور مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی، آصف علی زرداری

جب چاہوں میں انہیں اقتدار سے الگ کر سکتا ہوں اور مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تمام اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی رہے اور جمہوری سفر جاری رہے مگر یہ ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم جمہوریت کا سفر پورا نہ کریں، جب چاہوں میں انہیں اقتدار سے الگ کر سکتا ہوں اور مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو صرف جاتی امرا سے خطرہ ہے اور یہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک میں ہوں اس ملک کو کمزور نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے منہ سے بڑے پھول جھڑتے تھے، ہم جمہوریت کی خاطر جواب نہیں دیتے تھے لیکن اب یہ چاہتے ہیں جمہوریت کا سفر پورا نہ ہو۔ انہوں نے نواز شریف کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ کے ساتھ ابھی ہوا کیا ہے؟ ہوا تو پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، ہوا تو قادری صاحب کیساتھ ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کہا، ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اس ملک کو خطرہ اور کسی سے نہیں صرف جاتی امرا سے ہے، یہ چاہتے ہیں پاکستان کمزور ہو جائے لیکن جب تک میں ہوں اس ملک کو کمزور نہیں ہونے دوں گا۔ اپنے خطاب کے فوری بعد آصف علی زرداری جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی روانگی کے فورا بعد ہی عمران خان بھی سٹیج پر پہنچ گئے اور دوسرے سیشن کی صدارت کی۔
خبر کا کوڈ : 697885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش