1
0
Wednesday 4 May 2011 23:26

فتح تحریک اور حماس میں مصالحتی معاہدے پر دستخط، اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینی گروپوں میں مصالحت کی مذمت

فتح تحریک اور حماس میں مصالحتی معاہدے پر دستخط، اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینی گروپوں میں مصالحت کی مذمت
قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ فلسطینی گروپوں فتح تحریک اور حماس نے مصری ثالثی میں مصالحتی معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ غزہ اور رملہ میں عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فتح تحریک اور حماس کے رہنماؤں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اس مصالحتی معاہدے پر دستخط کئے۔ مصر گزشتہ چار برس سے فلسطینی گروپوں میں مصالحت کی کوشش کر رہا تھا۔ اور بلآخر صلح ہو گئی۔ آج فلسطین اتھارٹی کے صدر اور فتح تحریک کے سربراہ محمود عباس اور حماس کے رہنما خالد مشعل نے معاہدے پر دستخط کئے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ مصالحت کی ہر قیمت دینے کیلئے تیار ہے۔ محمود عباس کہتے ہیں کہ فلسطینی گروپوں نے اختلافات کا سیاہ باب بند کر دیا ہے۔ 
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی گروپوں میں مصالحت کی مذمت کی ہے، مصری دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی گروپوں فتح تحریک اور حماس کے مابین مصالحتی معاہدے پر ردعمل کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مصالحتی معاہدے کو مشرق وسطیٰ امن کیلئے دھچکہ قرار دیا۔ اس سے پہلے قاہرہ میں مصالحت کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی گروپوں میں مصالحت ان کی بڑی خواہش تھی اور اس کی ہر قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا کہ مصالحتی معاہدہ تاریخی دستاویز ہے اور اب اسرائیل کو امن یا یہودی آباد کاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 69867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Hahahaha. I’m not too brhigt today. Great post!
ہماری پیشکش