0
Wednesday 31 Jan 2018 16:06

سندھ حکومت جہیز کی مالیت 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے

سندھ حکومت جہیز کی مالیت 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت جہیز کی مالیت 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سزا کے ساتھ بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں جہیز کے خاتمے سے متعلق 2017ء کے بل میں ترمیم پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بل میں تجویز پیش کی گئی کہ صوبے میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے اور مہندی کے گفٹس یا اخراجات بھی 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونے چاہیئیں۔ بل کے مطابق دولہا یا اسکے اہلِ خانہ کسی بھی طرح جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے اور جہیز کسی دباؤ کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے، جبکہ رخصتی کے وقت دلہن اور دولہا کے اہل خانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ہوں گے، خلاف وزری پر 6 ماہ سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ایسی ہیں، جو فعال کرنا مشکل ہیں، ہمیں ایسا قانون بنانا چاہیئے، جو لاگو ہو سکے اور ایسا قانون بنائیں کہ جس میں جہیز لینا برا لگے، جبکہ جہیز کا خاتمہ یا غیر ضروری مطالبات کے حوالے سے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے جہیز سے متعلق بل منظور نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 701144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش