0
Wednesday 31 Jan 2018 19:39

تاحیات نااہلی سپریم کورٹ نہیں بلکہ پارلیمنٹ ختم کرسکتی ہے، اعتزاز احسن

تاحیات نااہلی سپریم کورٹ نہیں بلکہ پارلیمنٹ ختم کرسکتی ہے، اعتزاز احسن
اسلام آباد: سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کر سکتی ہے۔ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے نوازشریف کی نااہلی کی مدت کے معاملے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کر سکتی ہے۔ اسفند یار ولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیر ہے۔ اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تجویز کیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اور پارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا، کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پر اتنا دباؤ ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، نواز شریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے بھی کہا کہ یہ پی سی او ججز ہیں، طلال چوہدری ان ججز کو پی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کر رہے ہیں۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ دباؤ کا مقصد نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے۔ نواز لیگ نااہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتی ہے اور یہ چاہتے ہیں موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 701237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش