0
Monday 5 Feb 2018 15:33

چینی سفیر کا بیان بلوچستان میں امن کا ثبوت ہے، میر سرفراز بگٹی

چینی سفیر کا بیان بلوچستان میں امن کا ثبوت ہے، میر سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ سکیورٹی فوسز کی موثر کارروائیوں اور صوبہ کی عوام کے بھر پور تعاون کے باعث صوبائی حکومت نے امن و امان بہتر بنانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بہت جلد ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے صوبے کو ایک بار پھر امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ سے جاری بیان میں چینی سفیر پاژینگ کا بلوچستان کے حوالے سے حالیہ بیان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ جس میں چینی سفیرنے کہا تھا کہ بلوچستان میں مزاحمتی تحریک اب نہ ہی پاکستان کیلئے اور نہ ہی چین یا سی پیک کے لئے کوئی خطرہ ہے۔ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چینی سفیر کا بیان صوبہ میں قیام امن کیلئے حکومت بلوچستان کی کاوشوں اور سکیورٹی فورسز کی نتیجہ خیز کارروائیوں اور بلوچستان کے عوام کے تعاون کا اعتراف ہے۔ بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاروں خاص طور سے اپنے چینی دوستوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انشاء اللہ ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور پر امن خوشگوار ماحول مہیا کرنے کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 702416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش