0
Wednesday 7 Feb 2018 15:07

مشال خان قتل کیس، پختونخوا حکومت کا 26 ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل کا فیصلہ

مشال خان قتل کیس، پختونخوا حکومت کا 26 ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سنایا گیا جس میں مشال خان پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم عمران کو سزائے موت، 5 ملزمان کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قتل میں ملوث دیگر 26 ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔ اس بارے میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں 26 ملزمان کو عجلت میں بری کیا گیا۔ ان 26 میں سے بعض لوگوں کو سزا ملنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کے مفرور ملزمان پاکستان سے فرار ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے مشال خان کو گذشتہ سال 13 اپریل کو طالب علموں کے جم غفیر نے یونیورسٹی کمپلیکس میں اہانت مذہب کا الزام عائد کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ مشال خان قتل پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جو مشال کے ساتھ ہوا، کسی اسلامی ملک میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔ مشال خان کے والد اقبال خان نے کیس کو ایبٹ آباد منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مشعال قتل کیس حساس نوعیت کا ہے اور اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں اس لئے کیس کا ٹرائل سینٹرل جیل میں کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 702973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش