0
Thursday 8 Feb 2018 09:06

نقیب قتل کیس، راؤ انوار و دیگر ملزمان کی 16 فروری تک ہر صورت گرفتاری کا حکم

نقیب قتل کیس، راؤ انوار و دیگر ملزمان کی 16 فروری تک ہر صورت گرفتاری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو 15 فروری تک گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کے منتظم جج کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین، اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل اقبال، کانسٹیبل ارشد علی، ہیڈ کانسٹیبل حضرت حیات شامل ہیں۔ نسیم اللہ محسود المعروف نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ دوران تفتیش اعتراف کرنے والے 4 ملزمان کا عدالت میں اقبال جرم سے انکار کر دیا۔ پولیس نے اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل اقبال، کانسٹیبل ارشد علی، ہیڈ کانسٹیبل حضرت حیات کی اطلاعی رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان عدالت کے روبرو اعتراف کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کو جب عدالت میں پیش کیا گیا، تو وہ اقبال جرم سے منحرف ہوگئے۔ مجسٹریٹ رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان اعتراف کرنا چاہتے ہیں۔ تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ دوران بیان چاروں ملزمان نے اقبال جرم سے انکار کر دیا۔ مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے کہا کہ وہ اصل ملزمان نہیں۔ ملزمان نے بیان دیا کہ ہمیں پھنسایا گیا، اصل ملزمان کوئی اور ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ عدالت نے راؤ انوار و دیگر ملزمان کو 16 فروری تک ہر صورت میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ عدالت آئندہ سماعت تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 703170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش