0
Thursday 8 Feb 2018 19:10

ختم نبوت کا ایمانی ایشو دبانے کی حکومتی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سنی تحریک

ختم نبوت کا ایمانی ایشو دبانے کی حکومتی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے زیراہتمام لاہور میں کریم پارک میں عقیدہ ختم نبوت و شان اولیاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین اشرف آصف جلالی، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا ایمانی ایشو دبانے کی حکومتی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی خوش آئند ہے، آزاد کشمیر کے تمام ممبران اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں اور ان کے حکومتی سرپرستوں کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، رانا ثناء اللہ قادیانیت نوازی کی سزا سے بچ نہیں سکتا، نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قادیانیوں کے متعلق قوانین بدلے کی یقین دہانی کروائی تھی، اسی وجہ سے ختم نبوت کا حلف نامہ بدلے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اقوم متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا فوری نوٹس لے، ہمارے حکمران بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، مودی کے یار پاکستان کا ہرگز دفاع نہیں کر سکتے، نواز شریف بھارت اور امریکہ کیخلاف کبھی زبان نہیں کھولے گا، بھارت کو متنبہ کرتے ہیں جموں کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم نسل کشی کا سلسلہ بند کر دے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی، جان ومال کے تحفظ کیلئے پاکستان جہاد کا اعلان کرے ریاست نے جہاد کا اعلان نہیں کیا تو پھر ملک بھر کے علماء کرام کی کانفرنس بلاکر کشمیری ماؤں، بہنوں، بھائیوں کی عزت اور جان ومال کے تحفظ کیلئے علماء کرام سے رجوع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ تعصب کا چشمہ اتارا کر سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کرائے، بصورت دیگر اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہو جائیگا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ او آئی سی کشمیر کے مسلمانوں پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسلمانوں کی ترجمانی کرئے، بھارت کے اسلام اور مسلم دشمن رویے پر آواز بلند کرئے۔ اس موقع پر صاحبزادہ نعمان شاکر، علامہ مفتی محمد اشرف بندیالوی، مفتی محمد امین نوری، علامہ سید جمیل احمد فاروقی، مفتی سید عبدالروف شاہ، محمد عباس قادری، محمد فضل قادری، محمد کامران قادری، محمد فرحان قادری، محمد عنصر قادری، محمد ارسلان قادری سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 703264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش