0
Thursday 8 Feb 2018 21:38

امریکا خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کیلئے بھارت اور افغانستان کو استعمال کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

امریکا خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کیلئے بھارت اور افغانستان کو استعمال کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، مودی کی مذہب دشمن پالیسیاں بھارت کی تباہ حالی کا سبب بن رہی ہیں، خطے میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا اور افغانستان بھارت کے معاون ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے بھارت اور افغانستان کو استعمال کر رہا ہے، امریکی منفی پالیسیاں پاکستان کے عوام سمجھ رہے ہیں، امریکا پاکستان کی دہشتگردی پر کارکردگی کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، میڈ ان پاکستان پالیسیاں ہمیں قرضوں سے نجات دلائیں گی، امریکا پاکستان کے بغیر خطے سمیت پوری دنیا میں ناکام رہے گا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشتگردی پر آنکھیں بند کرنے والے دہشتگردی کے سہولتکار ہیں، عالمی برادری فیصلہ کرے کہ وہ دہشتگرد پالیسیوں کی حمایت کرکے بھارت کے ساتھ ہے یا اس کی مخالفت کرکے خطے سمیت دنیا میں امن کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 703294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش