0
Monday 12 Feb 2018 23:51

فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جہاں سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مزید 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیئے گئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے معاملے پر سب سے مدد طلب کی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں، بڑے ایونٹ کیے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل بھی احسن طریقے سے ہوگا، سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہم سیاسی پارٹی ہیں، عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اختلافات پر بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں۔
خبر کا کوڈ : 704361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش