0
Tuesday 13 Feb 2018 13:13

لودھراں کی عوام نے ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام کے دلوں پر نواز شریف آج بھی راج کررہے ہیں، امیر مقام

لودھراں کی عوام نے ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام کے دلوں پر نواز شریف آج بھی راج کررہے ہیں، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے صادق و امین اور اہل و نااہل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عمران خان کو انکی دھرنا سیاست، دشنام طرازی، الزام تراشی اور منفی سیاست کا خوب سلہ مل رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں لودھراں کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں پر قائد محمد نواز شریف آج بھی راج کررہے ہیں اور کرتے ہیں گے، یہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ایک ٹریلر تھا۔ انجینئر امیر مقام نے حلقہ این اے 154 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اقبال شاہ کی کامیابی پر قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کو مبارکباد دی، جبکہ نومنتخب ممبر قومی اسمبلی اقبال شاہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے عہدیداروں، کارکنوں اور اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ آصف علی زرداری سینٹ میں ووٹ کی خرید و فروخت سے اپنی سیاسی کشتی کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے۔ انکا سیاسی کیریئر ہچکیاں لے رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت لودھراں کے حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا رزلٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ہارس ٹریڈنگ کی بجائے اپنی پارٹی ساکھ پر توجہ دینی چاہیئے، سیاست کا مقصد محض اقتدار حاصل کرنانہیں ہوتا بلکہ عوام کی بلاامتیاز فلاح و بہبود کیلئے جدوجہدبھی کرنی پڑتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 704510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش