0
Sunday 8 May 2011 11:03

اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت،صدر اوباما کا مجوزہ دورہ پاکستان غیریقینی کا شکار

اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت،صدر اوباما کا مجوزہ دورہ پاکستان غیریقینی کا شکار
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر کا دورہ پاکستان غیر یقینی کا شکار ہو گیا۔ وائٹ ہاوٴس کا دورے سے متعلق جواب دینے سے گریز۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما جو اس سال پاکستان کا دورہ کر رہے تھے اب کچھ اور سوچ رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق وائٹ ہاوٴس ترجمان نے اوباما کے پاکستان دورے کی منسوخی سے متعلق کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔ اوباما کے مشیر جان برنن کا کہنا ہے کہ وہ بھی اوباما کے شیڈول کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا خیال ہے کہ اوباما پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کافی پہلے کر چکے ہیں لیکن ان کی مصروفیات کے مطابق ہی کوئی شیڈول طے ہو گا۔ 
القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی اور امریکی آپریشن میں ہلاکت کے بعد صدر براک اوباما کے مجوزہ دورہ پاکستان پر سوالات اٹھنے لگے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ کارل انڈرفرتھ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو اوباما کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے تک روک دینا چاہئے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان برینن نے ایبٹ آباد آپریشن کے فوری بعد ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ صدر براک اوباما نے پاکستان جانے کا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ جانا بھی چاہتے ہیں لیکن یہ دورہ وقت اور شیڈول پر منحصر ہے۔ گزشتہ سال دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان میں پائی جانے والی بھارت امریکہ قربت پر تشویش کو کم کرنے کیلئے صدر براک اوباما نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب تک اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 70467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش