0
Wednesday 14 Feb 2018 17:07

افغان اور یورپی حکام دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہے ہیں، روسی سفیر

افغان اور یورپی حکام دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہے ہیں، روسی سفیر
اسلام ٹائمز۔ کابل میں تعینات روسی سفیر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں کئی نامعلوم ہیلی کاپٹرز پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں لیکن کابل حکام مذکورہ ہیلی کاپٹروں کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات دینے سے گریزاں ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان جہازوں میں داعشی دہشت گرد لائے جا رہے ہیں۔ کابل میں روس کے سفیر الیگزینڈر مینٹسکی نے ٹاس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کچھ نامعلوم ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں تاہم روس ان ہیلی کاپٹروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا کہ یہ کس کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابل حکام اور ان کے یورپی اتحادی فوج کی جانب سے بھی کسی قسم کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ جہاز کہاں سے آتے ہیں اور کہاں جاتےہیں۔ سفیر کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بعض کابل حکام اپنے یورپی اتحادیوں سے ملکر کر داعشی دہشت گرد اور جنگی ساز وسامان افغانستان منتقل کررہے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بہت جلد سب کے سامنے لائیں گے۔ واضح رہے کہ کابل حکام روس پر طالبان کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں جبکہ ماسکو اس قسم کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ حال ہی میں روسی صدر کے نمائندے نے کابل میں امریکی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا شام اور عراق میں بدترین شکست کے بعد داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کرتےہوئے کہا تھا افغانستان کا فضائی حدود کا کنٹرول نیٹو اورامریکی انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے اور بعض نامعلوم جہازوں کا آنا جانا معنی خیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 704836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش