0
Wednesday 14 Feb 2018 22:08

تحریک انصاف میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فاروڈ بلاک ہے، پرویز خٹک

تحریک انصاف میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فاروڈ بلاک ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فاروڈ بلاک تھا نہ ہے اور نہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال نوشہرہ میں خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے پارلیمانی اور انتخابی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔ پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کے باغی ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی کو 2018ء کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے کے حوالے سے خبر کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے بھی پارٹی سے بغاوت نہیں کی، اختلاف رائے کا ہونا ایک جمہوری عمل ہے، تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متحد ہیں اور وہ پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ بعض اخبارات اور میڈیا گروپ بے پرکیاں اڑا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں۔ صوبے میں تحریک انصاف کے قائدین اور ارکان اسمبلی کے مابین کوئی اختلافات نہیں۔ تمام ارکان اسمبلی عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ان پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کریں گے۔ پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کے مفاد میں مشورہ دوں گا، ابھی تو انتخابات کا اعلان بھی نہیں ہوا ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سینٹ کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 704910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش