0
Thursday 15 Feb 2018 14:56

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن سمیت تمام ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس قائم ہے۔ کیس میں ملوث دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقارعلی شلوانی، یوسف کابورو، سلمان منصور، منصور احمد راجپوت، گلزار علی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 705006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش