0
Friday 16 Feb 2018 11:51

کوئٹہ، کسٹم حکام نے غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ، کسٹم حکام نے غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان مسافر کوچوں کے ذریعے کراچی سمگل کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم زبیر شاہ اور ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد ابراہیم کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں سپریٹنڈنٹ سعید بلوچ، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ مقصود احمد درانی، انسپکٹرز غلام حسین کھوسو، محمد بشیر، محمد اسلم کشمیری اور اسحاق جارج نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچوں کو لکپاس چیک پوسٹ پر روک کر چیک کیا تو بسوں کی چھت پر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے پان پیراگ مختلف اقسام کے سیگریٹ اور ٹائر برآمد کرکے قبضے لے لیا۔ کلکٹر کسٹم اشرف علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ قبضے میں لئے جانے والے سامان کی کوچوں سمیت مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے سے زائد بتنی ہے۔ مذکورہ سامان کو غیر قانونی طریقے سے کوئٹہ سے کراچی سمگل کیا جانا تھا۔ کسٹم کے عملے نے سامان قبضے میں لے کر کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہون نے بتایا کہ کسٹم کے عملے کی کوشش ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے۔ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بلوچستان کے طول وعرض میں یہ کارروائیاں جاری رہے گی۔ تاکہ سمگلنگ کے ناسور سے بلوچستان کے لوگوں کو نجات دلائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 705130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش