0
Monday 19 Feb 2018 13:52

حکومتی اراکین جس طرح پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، حافظ نصیر نورانی

حکومتی اراکین جس طرح پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، حافظ نصیر نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے پاکستان (نورانی) کے صوبائی صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ ہوگی، جس میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندے نہیں ہوں گے، نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف۔ ان کی صاجزادی مریم نواز اور درباری وزرا جس طرح عدلیہ و پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، سپریم کورٹ نوٹس لے 295 سی کا دفاع جانوں کا نذرانہ دیکر کریں گے، اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے، جبکہ عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات نہ کیں تو الیکشن فراڈ ہوں گے، زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ بداخلاقی اور ویڈیوز کا واقعہ شرمناک عمل ہے، جس کے ذمہ دار وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ ہے، ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، جے یو پی کے 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاہور میں دو روزہ کنونشن ہوگا، جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جبکہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے کنوینئر محمد ایوب مغل نے کہا کہ گستاخ رسول جنید حفیظ کا کیس گذشتہ چار سالوں سے تاخیر کا شکار ہے، جلد فیصلہ کیا جائے، جبکہ تعلیمی اداروں میں 295 سی کے خلاف کچھ عناصر سازش کے تحت ذہن سازی کی کوشش کر رہے ہیں، اس بارے بھی سپریم کورٹ نوٹس لے اور جنید حفیظ سمیت دیگر گستاخان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ اس موقع پر جے یو پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احسان الحق نورانی، صوبائی نائب صدر مولانا عاشق قادری، مفتی تصدق حسین، تحریک تحفظ ناموس رسالت ملتان کے کنوینئر محمد ایوب مغل ،ذوالفقار علی سدھو ایڈووکیٹ، عظیم الحق پیرزادہ، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، مولانا شفیق اللہ البدری بھی موجود تھے۔

حافظ نصیر احمد نورانی نے مزید کہا کہ نواز شریف سمیت جس جس نے ملک وقوم کی دولت لوٹی وہ دولت واپس لائی جائے، زینب سمیت دیگر معصوم بچوں کے قتل میں ملوث مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے، جبکہ زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ بداخلاقی اور ویڈیو بنانے میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کہ قائد قاری زوار بہادر کی قیادت میں بہت جلد اتحاد اہلسنت کی خوشخبری دیں گے۔ جمیعت علمائے پاکستان عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عام انتخابات میں تحفظ ختم نبوت کے محافظوں کو ووٹ دیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں حقوق انسانی کے نام سے بل یہود و ہنود کو خوش کرنے کی سازش ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، اس بل کو کسی صورت منظور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، یو پی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 706008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش