0
Sunday 8 May 2011 21:42

امریکا ملا عمر اور ایمن الظواہری کے بہانے کہوٹہ پر بھی حملہ کر سکتا ہے، ایبٹ آباد آپریشن میں پاک فوج کی توہین کی گئی، منور حسن

امریکا ملا عمر اور ایمن الظواہری کے بہانے کہوٹہ پر بھی حملہ کر سکتا ہے، ایبٹ آباد آپریشن میں پاک فوج کی توہین کی گئی، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد ملا عمر اور ایمن الظواہری کا بہانہ بنا کر کہوٹہ کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ بھی کرسکتا ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے نتیجے میں ڈرون حملے، خودکش دھماکے اور لاپتہ افراد کے مسئلے ہی ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطرات اور خدشات سے دوچار ہے، امریکی آپریشن اور اسامہ کی لاش کو سمندر برد کرنے سے بہت سارے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں پرامن تبدیلی کیلئے عوام کو باہر نکلنا ہو گا۔
جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں پاک فوج کی توہین کی گئی۔ قوم کو آپریشن میں غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کو مسترد کرنا ہو گا۔ وہ لاہور میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام حرمت قرآن سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا کا ظلم اور مغرب کا غیر منصفانہ رویہ ختم نہیں ہوتا اسامہ پیدا ہوتے رہیں گے۔ اسامہ بن لادن ایک شخص نہیں ایک علامت تھا اس کے خون کے ایک ایک قطرے سے نئے اسامہ پیدا ہوں گے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے اداروں کی نااہلی ثابت ہو گئی۔ جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ آج حکمران امریکا کے سامنے ندامت کے ساتھ سر جھکائے کھڑے ہیں۔ پاکستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے۔

خبر کا کوڈ : 70606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش