0
Wednesday 21 Feb 2018 20:37

ماں بولی کے دن بلوچ قوم سمیت تمام قوموں کو بنیادی حقوق دیئے جائیں گے، عرفان خان رند

ماں بولی کے دن بلوچ قوم سمیت تمام قوموں کو بنیادی حقوق دیئے جائیں گے، عرفان خان رند
اسلام ٹائمز۔ بلوچ اتحاد کونسل کے چیئرمین عرفان خان رند نے کہا ہے کہ ماں بولی اظہار کا ذریعہ ہے، ماں بولی سے محبت ایک فطری عمل ہے، جنوبی پنجاب میں بسنے والی بلوچ قوم کی مادری زبان سرائیکی ہے، اس لئے بلوچ قوم جنوبی پنجاب پر مشتمل الگ صوبہ سرائیکستان کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے، جبکہ پرائمری تعلیم مادری زبان میں رائج کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر نواں شہر چوک پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عرفان خان رند نے کہا کہ ماں بولی کے دن بلوچ قوم سمیت تمام قوموں کو بنیادی حقوق دیئے جائیں گے، ان کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں بلوچ سٹوڈنٹس کو کوٹہ دیا جائے، کیونکہ یہ ان کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم غیور، بہادر اور محب وطن ہے، آج کا دن ماں بولیوں کے تحفظ کا تقاضا کرتا ہے، اس لئے علاقائی زبانوں کو عزت دی جائے اور زبان کی بنیاد پر نفرت کو فروغ دینے سے گریز کیا جائے۔ اس موقع پر صادق خان لاشاری، مشتاق خان بروہی، میجر ریٹائیرڈ سکندر حیات خان، یونس خان جسکانی، اکمل خان بلوچ، رشید لغاری، نصراللہ خان رند، زبیر خان بلوچ، صفدر بلوچ، اللہ وسایا رند، وسیم خان بلوچ، ذولفقار بلوچ، کریم بخش بلوچ، عمران بلوچ، عبدالستار بلوچ، عثمان بلوچ، روشن خان بلوچ، مدنی خان بلوچ، حمزہ بلوچ، سرفراز خان بلوچ، منظور خان گرمانی، عمیر بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 706604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش