0
Thursday 22 Feb 2018 19:56

پشاور، کارخانو میں پولیس پارٹی پر مسلح کار سواروں کی فائرنگ

پشاور، کارخانو میں پولیس پارٹی پر مسلح کار سواروں کی فائرنگ
 

پولیس انسپکٹر کے مطابق پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا مگر کارسوار افراد نے گاڑی ر وکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ حیات آباد کے علاقہ کارخانو مارکیٹ میں کارسوار مسلح افراد نے ناکہ بندی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر خیر اللہ نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ گزشتہ شب وہ حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا ا س دوران وہاں سے گزرنے والی ایک مشتبہ موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا مگر کارسوار افراد نے گاڑی ر وکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال بچ گئے جبکہ جوابی فائرنگ پر حملہ آور موقع سے فرارہوگئے پولیس نے نامعلوم کارسوارحملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شر وع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 706800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش