0
Friday 23 Feb 2018 09:32

بلوچستان نیب، کرپشن کیس میں گرفتار ملزم پلی بارگین کے ذریعے بری

بلوچستان نیب، کرپشن کیس میں گرفتار ملزم پلی بارگین کے ذریعے بری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار ٹھیکیدار کی چھیانوے کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کوئٹہ I عبدالمجید ناصر نے گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران نیب حکام نے بتایا کہ نیب نے ملزم کی چھیانوے کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی ہے۔ ملزم نے پچاس کروڑ روپے جمع کرا دیئے ہیں، جبکہ چھیالیس کروڑ روپے باقی ہیں۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ باقی چھیالیس کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔ ملزم نے چھیالیس کروڑ روپے کے عوض اراضی گروی رکھنے کی استدعا کی۔ سماعت کے موقع پر اراضی کے تیرہ مالکان بھی پیش ہوئے اور عدالت میں حلف نامے اور شناختی کارڈ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی زمینیں گروی رکھنے کیلئے رضامند ہیں۔ عدالت نے زمین کے مالکان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے مطلوبہ وقت میں رقم جمع نہ کرائی تو نہ صرف زمین بحق سرکار ضبط کرلی جائیں گی، بلکہ آپ جیل بھی جائیں گے۔ عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرکے سماعت آج جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی، آج کی سماعت میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سہیل مجید پر الزام ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے محکمہ بلدیات کے ترقیاتی فنڈز میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی اور دیگر ملزمان کے ہمراہ اربوں روپے کا خورد برد کیا۔
خبر کا کوڈ : 706892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش