0
Friday 23 Feb 2018 16:01

سعودی عرب اگلی دہائی میں 64 ارب ڈالر مغربی طرز کی انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں خرچ کریگا، انٹرٹینمنٹ اتھارٹی

سعودی عرب اگلی دہائی میں 64 ارب ڈالر مغربی طرز کی انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں خرچ کریگا، انٹرٹینمنٹ اتھارٹی
اسلام ٹائمز۔ سعودی شہنشاہی حکومت نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ملک کا کلچر مغربی انداز میں ڈھالنے کے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر احمد بن عقیل الخاطب نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاست نے اگلے دہائی میں 64 ارب ڈالر انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں خرچ کرنے کا منصوبہ کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی انفراسٹرکچر پر کام کا آغاز کردیا ہے اور جس کے پہلے مرحلے میں اوپرا ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء تک آپ ایک حقیقی تبدیلی دیکھیں گے جس کے لیے اگلے سال 5 ہزار تقاریب کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے انفراسٹرکچر اور انٹرٹینمنٹ کے لیے حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی قیادت میں عرصہ دراز سے قدامت پسندانہ سوچ تصور کیے جانے والے ملک سعودی عرب نے سماجی و معاشی اصلاحات پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے دسمبر 2017ء میں سینما گھروں پر عائد پابندی ہٹاتے ہوئے مارچ 2018ء تک سینما ہاؤسز کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سعودی عرب نے 1980ء میں سینما کو مذہبی اور ثقافتی رویے کے منفی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کری تھی۔ مخالفت کے باوجود سعودی عرب کے وژن 2030ء کے تحت سینما گھروں سے پابندی ہٹائی گئی تھی۔ سینما سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد جدہ کے کلچرل ہال میں عارضی سینما بنایا گیا، جہاں کچھ روز قبل ہی پہلی فلم کی نمائش بھی کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 706898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش